Snapchat کی ہدایات پر موسیقی
موسیقی آپ کے جذبات کواپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، آپ کے تاثرات کو بڑھا سکتی ہے، یہ بتا سکتی ہے کہ اس وقت آپ واقعی کیسا محسوس کر رہے ہیں، ایک لمحے کے لئے آپ کا مزاج بنا سکتی ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے میوزک لائبریری کی پیشکش شروع کی ہے(جسے ہم "ساؤنڈز" کہتے ہیں)کہ آپ Snapchat کیمرے کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک تصویری یا وڈیو پر مشتمل پیغام ڈال سکتے ہیں( جسے ہم "Snaps" کہتے ہیں)۔ آپ ساؤنڈزسے جو کچھ تخلیق کرتے ہیں ہم اسے دیکھنے کے لئے پر جوش ہیں، لیکن براہ کرم یہ یاد رکھیں کہ آپ کا استعمال درج ذیل ہدایات کے مطابق ہو، جو کہ Snap کی سروس کی شرائط سے ملحقہ ہے۔
آپ ساؤنڈز کو استعمال کرتے ہوئےSnaps کوایسے تخلیق، ارسال یا پوسٹ نہیں کرسکتے جوغیر مجاز موسیقی کے سننے کی خدمت تخلیق کرتا ہے یا موسیقی کی سلسلہ بندی کی وڈیوکی خدمت تخلیق کرتاہے۔
جیسا کہ ہم سیاست اور مذہب سمیت اظہار خیال کی حمایت کرتے ہیں، ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ فنکاروں کو یہ طے کرنے کا حق حاصل ہے کہ کیسے اور کہاں ان کا کام سیاسی اور مذہبی بیانات میں استعمال ہورہا ہے۔ اس طرح، آپ سیاسی اور مزہبی گفتگو میں ساؤندڈز کا استعمال نہیں کر سکتے ۔
آپ ساؤنڈز کا استعمال کرتے ہوئے Snaps تخلیق، ارسال یا پوسٹ نہیں کرسکتے جو بصورت دیگر Snap کی خدمت کی شرائط کی خلاف ورزی کرے، جیسا کہ؛
وہ Snapsجو خلاف قانون ہیں؛
وہ Snaps جو دھمکی آمیز، فحش، نفرت انگیز تقریر پر مشتمل، تشدد پر اکسانے والے یا عریانی پر مشتمل ( چھاتی سے دودھ پلانے کے علاوہ یا غیر جنسی سیاق و سباق میں عریانی کی عکاسی)، یا گرافکس یا غیر ضروری تشدد؛ یا
وہ Snaps جو کسی اور کے حقوق کی خلاف ورزی یا انحراف کررہے ہوں، جس میں بغیر پابندی کے، تشیہیر کا حق، رازداری، اشاعت کا حق، ٹریڈ مارک، یا دوسرے دانشورانہ املاک کا حق شامل ہے۔
آپ Sounds (آوازوں )کے راگ یا دھن کے بنیادی کردار کو تبدیل نہیں کرسکتے ہیں یا Sounds (آوازوں )کی موافقت پیدا نہیں کرسکتے ہیں۔ آپSounds (آوازوں ) کو اس انداز میں استعمال نہیں کرسکتے ہیں جو قابل اعتراض یا ناگوار ہو (ہماری صوابدید کے مطابق) یا اس سے ہمیں ، ہمارے لائسنس دہندگان ، خدمات ، یا دوسرے صارفین کو کسی قسم کی جوابدہی یا نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ساؤنڈز صرف ذاتی ، غیر تجارتی استعمال کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر،ساؤنڈز ایسے Snaps (یا Snaps کے ایک تسلسل) کو تخلیق، ارسال یا پوسٹ نہیں کرسکتیں جو کسی بھی برانڈ، مصنوعات، اشیاء یا خدمات کو فروغ دیں یا سپانسر کریں۔
Snaps کو استعمال کرنے والی ساؤنڈز صرف خدمات کے ذریعے ارسال یا پوسٹ کی جا سکتی ہیں آپ کسی فریق ثالث کی خدمات پر ساؤنڈز کے ساتھ Snaps کو ارسال، اشتراک یا پوسٹ نہیں کر سکتے۔ ساؤنڈز پر مشتمل Snaps کی تقسیم کسی بھی قابل اطلاق قانون کے تابع ہے، بشمول حق اشاعت کی خلاف ورزی کے قوانین، اور حقوق، پالیسیاں اور کسی بھی قابل اطلاق فریق ثالث کے سروس کے اختیار کے۔
اس حد تک کہ آپ ساؤنڈز کو ایسے استعمال کرتے ہیں کہ ہدایات کی تعمیل نہیں کرتے، ایسے استعمال سے آپ کو سروس سے بغیر نوٹس دیئے ہٹایا جاسکتا ہے، اور آپ کاپی رائٹ
کی خلاف ورزی کے قوانین سمیت، قابل اطلاق قوانین کی قانونی کاروائی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ ساؤنڈز میں دستیاب میوزک فریقین ثالث کی طرف سے لائسنس کے تحت فراہم کیا جاتا ہے۔ آپ کو قابل اطلاق حق رکھنے والے (والوں) کی طرف سے ایک الگ لائسنس کے بغیر ٹیکسٹ یا ڈیٹا مائننگ کے مقاصد کے لیے اس طرح کے کسی بھی میوزک کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے تمام حقوق قابل اطلاق حق رکھنے والوں کے لیے محفوظ ہیں۔
اگر آپ کے مواد میں ساؤنڈز کے علاوہ موسیقی شامل ہے، تو آپ ایسے ضروری لائسنس اور حقوق حاصل کرنے کے ذمہ دار ہیں جو اس طرح کی موسیقی کے لیے درکار ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکی استعمال کی ہوئی موسیقی مجاز نہیں ہے تو ایسا کوئی بھی مواد خاموش کیا جاسکتا ہے، ہٹایا جاسکتا ہے یا حزف کیا جا سکتا ہے۔ موسیقی کی ان ہدایات کی خلاف ورزی آپکے Snap اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ساؤنڈز تمام خطوں میں دستیاب نہیں ہوں۔