عوامی مواد کی نمائش کی شرائط
ان عوامی مواد کی نمائش میں، "سینپ"، "ہم(we)" اور "ہم(us(" کا مطلب یا تو Snap انکارپوریٹیڈ(اگر آپ امریکہ میں رہتے ہیں یا آپ امریکہ میں موجود کاروبار کی طرف سے خدمات کا استعمال کر رہے ہیں) یا Snap گروپ لمیٹیڈ (اگر کہیں اور رہتے ہیں اور وہا ں موجود کاروبار کی طرف سے Snap کی خدمات استعمال کر رہے ہیں) ۔ ہمارےآپ کو دستیاب کئے گئے Snap آڈیودیژول پلئیریا کسی دوسری مصنوعات کو نصب ("نصب کرنا" ) کرنے سے آپ ان عوامی مواد کی نمائش کی شرائط سے متفق ہوتے ہیں، جو ہماری خدمات کی شرائط ، رازداری کی پالیسی ، کمیونٹی کی ہدایات اور تشہیر کی پالیسیوں کے حوالے سے شامل کی گئی ہیں (مجموعی طور پر، اوران عوامی مواد کی نمائش کی شرائط کے ساتھ "شرائط" )۔ نصب کرنا ہماری خدمات میں سے ایک ہے، جیساکہ اس شرط کی ہماری خدمات کی شرائط میں وضاحت کی گئی ہے اور تمام شرائط میں استعمال کیا گیا ہے براہ مہربانی شرائط کو احتیاط سے پڑھیں۔ ہم بغیر اطلاع دیئے کسی بھی وقت شرائط کو اپڈیٹ یا تبدیل کرسکتے ہیں، لہذا انھیں باقاعدگی سے پڑھتے رہیں۔ خدمات کا استعمال جاری رکھنے سے آپ شرائط میں کسی بھی اپ ڈیٹ کو قبول کرتے ہیں۔ جس حد تک عوامی مواد کی نمائش کی یہ شرائط خدمت کے اصولوں کی دوسری شرائط سے متصادم ہوتی ہیں، وہاں عوامی موا کی شرائط لاگو ہوں گی
ثالثی کی اطلاع کے تحت خدمت کی شرائط: ہمارے وہ صارفین جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہتے ہیں اور ان کے کاروبار بھی ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہیں ان کی یاد دہانی کے لئے، ہماری خدمات کی شرائط جن میں یہ حصے شامل ہیں: معاوضہ، دستبرداری، ذمہ داری اور ثالثی کی حد، طبقے کا عمل اور، ثالث کی چھوٹ وہ ان عوامی مواد کی نمائش کی شرائط میں شامل ہیں اور ان پر لاگو ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ، دوسری چیزوں کے درمیان، کچھ مخصوص طرز کے تنازعات کے علاوہ جو ہماری خدمت کی شرائط میں بتائے گئے ہیں، آپ اور Snap متفق ہیں کہ ہمارے درمیان ہونے والے تنازعات لازمی پابند ثالثی کے ذریعے حل ہوں گے، اور آپ اور Snap طبقہ کی کاروائی یا طبقہ گیر ثالثی میں شمولیت کے حق سے مستثنٰی ہیں۔
Snap آپ کو ذاتی، عالمگیر، غیر خصوصی، رائلٹی کے بغیر، ناقابل منتقلی، ناقابل ضمنی لائسنس، قابل منسوخی لائسنس دیتا ہے کہ آپ (الف) تنصیب کو عوامی مواد کی تقسیم کے لئے ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر استعمال کریں( جس کی وضاحت ہماری خدمات کی شرائط میں کی گئی ہے) اور(ب) Snapchat کے نام اور لوگو کو ظاہر کریں اور Snap چیٹ ایپلیکیشن کو کو مکمل طور پر تنصیب کے ماخذ کے طور پر منسوب کریں۔
اس سیکشن میں آپ کو واضع طور پر نہ دئیے گئے حقوق Snap کے پاس محفوظ ہیں۔ ان شرائط میں کوئی بھی چیز آپ کو کسی قسم کا لاگو لائسنس نہیں دیتی ہے۔
تنصیب کو استعمال کرنے سے، آپ عوامی مواد کو Snap چیٹ ایپلیکیشن کے باہر ظاہر کرنے کے قابل ہوں گے۔ اگرچہ ہم اپنی برادری کے ارکان (آپ سمیت) کو یہ فیچر اس لئے فراہم کررہے ہیں کہ وہ عوامی مواد کا اشتراک وسیع تر ناظرین تک کر سکیں، آپ کو اسے استعمال کرتے ہوئے مندرجہ ذیل کی تعمیل کرنی ہوگی:
تنصیب کو استعمال کرتے ہوئے اور عوامی مواد کی نمائش کے لئے ہماری فراہم کردہ برانڈنگ اور ثالثی کی ضروریات کی تعمیل کریں، جس میں Snap چیٹ برانڈ کی ہدایات شامل ہیں۔
یاددہانی کے طور پر، آپ کا تنصیب کااستعمال ابھی تک Snap چیٹ کا استعمال ہے اور اسے ہماریکمیونٹی کی ہدایات کی ضرور تعمیل کرنی ہوگی۔
ان عوامی مواد کی نمائش کی شرائط میں ہم نے آپ کو جو لائسنس دیا ہے، اس میں کسی فریق ثاث کی دانشورانہ املاک یا دوسرے املاکی حقوق شامل نہیں ہیں جو عوامی مواد میں شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ تنصیب کو استعمال کرتے ہوئے عوامی مواد کو ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر استعمال اورتقسیم کرنے سے پہلے، سارے ضروری حقوق، اجازتیں اور لائسنس حاصل کرنے پر رضامند ہیں۔
عوامی مواد کو استعمال کرنے کی ہماری یا عوامی مواد کے کسی بھی دوسرے مالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں اور ضروریات کی ہمیشہ تکمیل کریں۔
اس عوامی مواد اور اس سے وابسطہ تنصیب کو فوراً ہٹا د یں جو ہم ـــــ یا اس عوامی مواد کا مالک اگر وہ ہم نہیں ہیں ـــــــــ آپ کو ہٹانے کا کہتا ہے ۔
کسی بھی اشتہار یا تشہیری مصنوعات میں عوامی مواد کا استعمال عوامی مواد کی مالک کی واضع اجازت کے بغیر استعمال نہ کریں۔
کسی سے سپانسرشپ، توثیق یا Snap کے ساتھ غلط منسوب ہونے یا صارفین میں سے کسی سے یا مواد فراہم کرنے والے کسی تیسرے فریق کے لئے تنصیب یا عوامی مواد کا استعمال نہ کریں۔
تنصیب یا عوامی مواد یا ایپلیکیشن کے متعلق ایسی کوئی معلومات ایسے طریقے سے جمع نہ کریں جو شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ Snapchat
ہمییشہ تنصیب کا استعمال اور عوامی مواد کی نمائش قابل اطلا ق قوانین، اصولوں اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کے مطابق کریں۔
ان شرائط پر تنصیب اور عوامی مواد ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر استعمال نہ کریں جو شرائط سے متصادم ہوں۔
ایسے طریقے سے تنصیب یا عوامی مواد استعمال نہ کیجئے جس سے لگے کہ یہ Snapchat ایپلیکیشن سے ہٹ کر کسی سماجی پلیٹ فارم یا ذریعےسے ہے۔
تنصیب یا عوامی مواد کو Snapchat اپلیکیشن کی نقل یا مقابلے کے لئے استعمال مت کیجئے۔
ہماری شرائط میں سے کسی میں بھی شامل دستبرداریوں کے علاوہ، عوامی مواد کو ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر نمائش کرنے سے آپ سمجھتے ہیں کہ عوامی مواد ہمارے صارفین کا تخلیق کردہ ہے اور تمام عمر کے ناظرین کے لئے مناسب نہیں ہوسکتا۔ اسی طرح، آپ متفق ہیں کہ Snap عوامی مواد کی وجہ سے یا پیدا ہونے والے دعووں کا ذمہ دار نہیں ہے۔