ہم نے اپنی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جو 7 اپریل 2025 سے مؤثر ہوں گی۔ یہاںآپ سابقہ بامعاضہ خصوصیات کی شرائط دیکھ سکتے ہیں، جو تمام صارفین کے لیے 7 اپریل 2025 تک لاگو ہیں ۔

Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط

مؤثر: 7 اپریل 2025

ثالثی کا اعلامیہ: اگر آپ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں رہتے ہیں یا اگر آپ کے کاروبار کی بنیادی جگہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہے تو آپ اس ثالثی  کی دفعہ کی پابندی کریں گے جو .SNAP INC میں بیان کی گئی ہیں۔ سروس کی شرائط : آپ کے کارڈ ہولڈر معاہدے کے تحت چلنے والے تنازعات اور اس ثالثی کی شق میں ذکر کردہ مخصوص قسم کے تنازعات کے علاوہ ، آپ اور .SNAP INC اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمارے مابین تنازعات کو SNAP .INC میں متعین کردہ لازمی بائنڈنگ ثالثی کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ سروس کی شرائط، اور آپ اور .SNAP INC کلاس ایکشن قانونی چارہ جوئی یا کلاس وسیع ثالثی میں حصہ لینے کے کسی بھی حق سے دستبردار ہوتے ہیں۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ .SNAP INC کے کسی بھی الحاق کے ذریعہ فراہم کردہ سروسز کے ساتھ آپ کا کوئی بھی تنازعہ ہوسکتا ہے، بشمول SNAP LLC، اُسے .SNAP INC کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔

ہم نے بیشتر شقوں کے آخر میں خلاصے کے حصے فراہم کیے ہیں۔ یہ خلاصے صرف آپ کی آسانی کے لئے شامل کیے گئے ہیں اور آپ کو اپنے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کے لئے یہ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط مکمل طور پر پڑھنا چاہئے۔

1- تعارف

الف- براہ کرم ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط ("Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط") کو احتیاط سے پڑھیں۔ یہ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط آپ اور نیچے درج شدہ Snap کے ادارے کے درمیان قانونی طور پر پابند معاہدہ تشکیل دیتی ہیں، اور +Snapstreak ، Snapchat کی بحالی، اور ٹوکنز ("بامعاوضہ خصوصیات") جیسی سروسز پر کسی بھی بامعاوضہ ڈیجیٹل مواد یا ڈیجیٹل سروسز کی خریداری اور استعمال کو کنٹرول کرتی ہیں۔ Snap کا ادارہ آپ کو جو بامعاوضہ خصوصیات فراہم کرے گا وہ اس کے مطابق ہوں گی کہ آپ کہاں رہتے ہیں:

  • اگر آپ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں رہتے ہیں تو، .Snap Inc کی طرف سے بامعاوضہ خصوصیات فراہم کی جاتی ہیں۔

  • اگر آپ ایشیا پیسیفک کے خطے میں رہتے ہیں، جس میں ان بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے مقاصد کے لئے افغانستان، بھارت، کرغزستان، قازقستان، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں، لیکن اس میں آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، روسی فیڈریشن اور ترکیہ شامل نہیں ہیں، تو، بامعاوضہ خصوصیات Snap Group Limited سنگاپور برانچ کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں۔

  • اگر آپ ریاستہائے متحدہ امریکہ یا ایشیا بحر الکاہل کے خطے سے باہر کسی بھی ملک میں رہتے ہیں تو، بامعاوضہ خصوصیات Snap Group Limited کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں۔

ب- آپ کا تفصیلی بل اس بات کی عکاسی کر سکتا ہے کہ آپ کی بامعاوضہ خصوصیت کی خریداری اور اس کی ادائیگی اوپر بیان کردہ Snap کے ادارے کے کسی الحاقی ادارے
کے ذریعہ سے عملدرآمد اور وصول کی جاتی ہے۔ تاہم، سروسز (بشمول بامعاوضہ خصوصیات) اب بھی Snap کے اُس ادارے کی طرف سے فراہم اور مکمل کی جاتی ہیں جہاں آپ رہتے ہیں۔ آپ کو سروسز، بامعاوضہ خصوصیات یا ان Snap کے بامعاوضہ خصوصیات سے متعلق، کسی بھی متعلقہ سوالات یا مسائل کو اوپر تعین شدہ Snap کے ادارے کی طرف مختص کرنا چاہئے۔

ج- یہ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط Snap کی سروس کی شرائط، کمیونٹی کی ہدایاتاور دیگر قابل اطلاق شرائط، ہدایات اور پالیسیوں کے حوالے سے شامل ہیں۔ جس حد تک یہ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کسی بھی دوسری شرائط سے تضاد رکھتی ہیں تو، یہ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط متحکم ہوں گی۔ بامعاوضہ خصوصیات Snap کی "سروسز" کا حصہ ہیں جیسا کہ Snap کی سروس کی شرائط میں بیان کیا گیا ہے۔

د- "بامعاوضہ خصوصیت خریدنے کے لیے آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے (یا آپ کے علاقے کے مطابق قانونی عمر اگر مختلف ہو)۔ خریداری کرنے کے لئے ایک درست ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بامعاوضہ خصوصیات کی کوئی مالیاتی قیمت نہیں ہوتی اور یہ کسی بھی قسم کی جائیداد کا حصہ نہیں ہے۔

ہ۔ آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس کے لئے مخصوص اضافی شرائط لاگو ہوسکتی ہیں، بشمول سیکشن 14 کی شرائط۔ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی ان شرائط میں کچھ بھی ایسا نہیں ہوگا جو آپ کے مقیم ملک کے ضروری صارف کے قانون کے تحت آپ کو فراہم کردہ قانونی حقوق اور جوابی اقدام کو متاثر کرے۔

خلاصہ: بامعاوضہ خصوصیات خریدنے کے لیے آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے (یا آپ کے علاقے کی قانونی عمر کے مطابق)۔ اضافی شرائط اس بات پر منحصر ہوسکتی ہیں کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔

2۔ آپ کی خریداری اور ادائیگی

الف- بامعاوضہ خصوصیت خریدنے کے لیے، آپ کا رجسٹرڈ صارف ہونا اور Snapchat میں لاگن ہونا ضروری ہے۔ آپ اپنے Snapchat اکاؤنٹ کے تحت ہونے والی تمام بامعاوضہ خصوصیات کی خریداری اور استعمال کے لئے ذمہ داری قبول کرتے ہیں، جس میں کسی بھی فریقِ ثالث کے ذریعہ آپ کے ادائیگی کے طریقہ کار پر بل کردہ کسی بھی غیر مجاز رقم کے لئے ادائیگی بھی شامل ہے۔

ب- ہم با معاوضہ خصوصیات کو ہمارے ذریعے یا کسی ایپ اسٹور فراہم کنندہ یا کسی دوسرے فریقِ ثالث کے خریداری کے پلیٹ فارم ("خریداری فراہم کنندہ") کے لئے دستیاب کرا سکتے ہیں۔ بامعاوضہ خصوصیت کی قیمت آپ کو فروخت ہونے کے مقام پر دکھائی جائے گی اور آپ اپنا آرڈر خریدنے کے لئے کلک کرنے سے پہلے ہمیشہ حتمی خریداری کی قیمت دیکھیں گے۔ اگر آپ بامعاوضہ خصوصیات خریدنے کے لئے خریداری فراہم کنندہ کا استعمال کرتے ہیں، آپ کی ادائیگی کی تفصیلات درج کرنے اور اپنی خریداری مکمل کرنے کے لئے آپ کو خریداری فراہم کنندہ کی ادائیگی کی سروس پر بھیجا جائے گا۔ اگر آپ کو اپنے آرڈر کو مکمل کرنے یا خریداری فراہم کنندہ کے ذریعہ اپنی ادائیگی کرنے میں کوئی مسئلہ ہے، تو براہ کرم اپنے خریداری کے فراہم کنندہ سے براہ راست رابطہ کریں۔

ج۔ جب آپ بامعاوضہ خصوصیات خریدنے کے لئے اپنا آرڈر جمع کرتے ہیں تو، ہم یا متعلقہ خریداری فراہم کنندہ لین دین کی تصدیق کرنے والی ایک الیکٹرانک
نوٹیفکیشن
فراہم کریں گے، اسی وقت، یہ بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط آپ اور Snap کے درمیان نافذ العمل ہوں گی۔ بامعاوضہ خصوصیات آپ کو اس وقت تک دستیاب نہیں کی جائیں گی جب تک کہ ادائیگی مکمل طور پر موصول نہ ہوجائے، اور مکمل خریداری کی قیمت ادا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں بامعاوضہ خصوصیت تک آپ کی رسائی منسوخ، ختم یا معطل ہو جائے گی۔ Snap کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے آرڈر کو مسترد کرنے یا منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں، اگر ہم آپکی خریداری کو منسوخ کریں، تو آپکا یکتا اور واحد حل یہ ہے کہ ہم یا متعلقہ خریداری فراہم کنندہ: (i) اس بامعاوضہ خصوصیت کی خریداری کے لئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار پر کریڈٹ جاری کریں گے؛ یا (ii) خریداری کرنے کے لئے آپ سے قیمت وصول نہیں کریں گے۔ 

د- ایک آرڈر جمع کرانے سے، آپ Snap یا متعلقہ خریداری فراہم کنندہ کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ: (i) ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط میں بیان کردہ کسی بھی ٹیکس، فیس اور چارجز کے علاوہ، خریدی گئی بامعاوضہ خصوصیت کی قیمت کے لئے اپنے کارڈ یا ادائیگی کے دوسرے طریقہ کار سے قیمت وصول کرنے کے لئے آپ کی پیش کردہ معلومات کا استعمال کریں؛ اور (ii) جہاں سے آپ نے بامعاوضہ سبسکرپشن خریدی ہے یا فعال کی ہے، آپکی منتخب کردہ ادائیگی کے طریقہ کار کو محفوظ کریں گے اور بلنگ جاری کریں گے، تاکہ آپ کو ہر بار اپنی ادائیگی کی تفصیلات دوبارہ درج کرنے کی ضرورت نہ ہو، تاکہ بامعاوضہ سبسکرپشن میں رکاوٹ سے بچا جاسکے۔ اگر آپ اپنی خریداری مکمل کرنے کے لئے خریداری فراہم کنندہ کا استعمال کرتے ہیں، تو Snap لین دین کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے جیسے کہ یہ کب کی گئی تھیں، اور جب بامعاوضہ سبسکرپشن کی میعاد کو ختم یا خود بخود تجدید کے لئے مقرر کیا جاتا ہے، تو کون سا خریداری فراہم کنندہ جو آپ نے بامعاوضہ خصوصیت، اور دیگر متعلقہ معلومات خریدنے کے لئے استعمال کیا تھا۔

ہ- اگر آپ کی بامعاوضہ خصوصیت کی خریداری ٹیکس سے مشروط ہے، تو آپ بامعاوضہ خصوصیت کی قیمت ادا کرنے سے اتفاق کرتے ہیں، اور اس کے علاوہ قابل اطلاق ٹیکسز بھی (بشمول قومی، ریاستی یا مقامی فروخت، استعمال، ویلیو ایڈڈ یا اسی طرح کے ٹیکسز یا فیس جو آپ کی بامعاوضہ خصوصیت کی خریداری کے سلسلے میں قابل ادائیگی ہیں)،ٹیکسوں کے لئے کسی بھی روک تھام یا کٹوتی کے بغیر، فیس اور چارجز ان شرحوں پر لاگو ہوتے ہیں جب فیس اور چارجز وصول کیے جاتے ہیں۔ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ با معاوضہ خصوصیت کیسے خریدتے ہیں، آپ کا خریداری فراہم کنندہ اس ٹیکس کو مناسب ٹیکسنگ اتھارٹی کو بھیج سکتا ہے۔ 

و- آپ کے ادائیگی کارڈ جاری کنندہ کا معاہدہ آپ کے نامزد کردہ کارڈ کے استعمال کو کنٹرول کرتا ہے اور آپ کو اپنے اور ان کے درمیان حقوق اور ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے لیے اس پارٹی کے ساتھ اپنے معاہدے کا حوالہ دینا چاہیے، نہ کہ ان Snap ادا کردہ خصوصیات کی شرائط۔ اگر آپ خریداری فراہم کنندہ کے ذریعے با معاوضہ خصوصیت خریدتے ہیں تو ان کی شرائط اور پالیسیاں بھی آپکی اس با معاوضہ خصوصیت کی خریداری پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ جہاں خریداری فراہم کنندہ کی شرائط ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط میں بیان کردہ کسی بھی شرائط سے مطابقت نہیں رکھتیں، خریداری فراہم کنندہ کی شرائط صرف ادائیگی سے متعلق کسی بھی شرائط کے سلسلے میں اثرانداز ہوں گی۔

خلاصہ یہ ہے کہ: بامعاوضہ خصوصیت خریدنے کے لئے، آپ کے پاس Snapchat اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ آپ اپنے اکاؤنٹ اور اس کے ذریعہ کسی بھی سرگرمی کے لئے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔ اگر آپ فریقِ ثالث کے پلیٹ فارم (جیسے App Store
) کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سبسکرپشن کے لئے ادائیگی کرتے ہیں، ان کی شرائط، ان بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے علاوہ آپ کی ادائیگیوں پر لاگو ہوں گی، اور کسی بھی ادائیگی کے مسائل کی صورت میں آپکو ان سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔

3- +Snapchat اور دیگر بامعاوضہ سبسکرپشنز

الف- یہ سیکشن آپ کی خریداری اور کسی بھی بامعاوضہ خصوصیت کے استعمال پر لاگو ہوتا ہے جو آپ کو سبسکرپشن سروس ("با معاوضہ سبسکرپشن") کے طور پر فراہم کی جاتی ہے۔ بامعاوضہ سبسکرپشنز آپکو ہماری سروسز پر آپکے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لئے کچھ مخصوص خصوصیات، فعالیت یا دیگر فوائد فراہم کرسکتی ہیں (مثال کے طور پر، +Snapchat)۔

ب- جب تک کہ دوسری صورت میں بیان نہ کیا گیا ہو، ادائیگی شدہ سبسکرپشنز ماہانہ یا سالانہ بنیادوں پر دستیاب ہو سکتی ہیں جیسا کہ آرڈر کے صفحے پر بیان کیا گیا ہے۔ ماہانہ سبسکرپشنز خریداری کی تاریخ سے شروع ہوتی ہیں اور ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے مطابق منسوخ ہونے تک ماہانہ بنیادوں پر جاری رہتی ہیں۔
سالانہ سبسکرپشنز خریداری کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور ایک سال کی ابتدائی مقررہ مدت کے لئے جاری رہتی ہے،اور مزید ایک سال کی اضافی مدت کے لئے تجدید ہوتی ہے جب تک کہ ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے مطابق منسوخ نہ کیا جائے۔ ہر ماہانہ یا سالانہ سبسکرپشنز کے دورانیے کے لئے ادائیگیاں سبسکرپشنز کی مدت کے آغاز میں ادا کی جاتی ہیں۔

ج- جب تک کہ ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے مطابق منسوخ یا ختم نہ کیا جائے، آپ متفق ہیں کہ آپکی بامعاوضہ خصوصیات کی خود بخود دوبارہ تجدید کر دی جائے اسی دورانیے کے لیے جو دورانیہ آپ نے سبسکرپشن پلان کی ابتدائی مدت کی خریداری کے دوران منتخب کیا تھا۔ آپ صریح طور پر ہمیں یا آپکے ادائیگی فراہم کنندہ کو ہر تجدید بلنگ مدت کے آغاز پر اس وقت کی موجودہ شرحوں پر آپکے منتخب کردہ ابتدائی ادائیگی طریقے (جیسے کہ کریڈٹ کارڈ) کو خود بخود معاوضہ وصول کرنے کی اجازت دیتے ہیں جب تک کہ آپ کی بامعاوضہ سبسکرپشن کو ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے مطابق منسوخ یا ختم نہیں کیا جاتا ہے۔ تجدید پر قیمت سبسکرپشن کی اس وقت کی حالیہ قیمت ہوگی، جس سے تجدید سے پہلے آپ کو مطلع کیا جائے گا۔ تجدید کی ادائیگی کی درخواست کے دوران اگر آپ کا اصل ادائیگی کے طریقہ کار کو مسترد کردیا جاتا ہے تو، آپ کی بامعاوضہ سبسکرپشن اس وقت کی موجودہ بلنگ مدت کے اختتام پر منسوخ کردی جائے گی۔ 

د- آپکی بامعاوضہ سبسکرپشن کو خود بخود تجدید ہونے اور مستقبل کے سبسکرپشن کے معاوضے سے بچنے کے لئے، Snapchat میں اپنی سبسکرپشن کی سیٹنگز کے ذریعے اپنی سبسکرپشن کی تجدید کی تاریخ سے پہلے کسی بھی وقت آپ کو اپنی بامعاوضہ سبسکرپشن کو منسوخ کرنا ہوگا یا پھر خریداری فراہم کنندہ کے فراہم کردہ منسوخی کے عمل کے ذریعے منسوخ کرنا ہوگا، جو آپ نے بامعاوضہ سبسکرپشن خریدنے کے لئے استعمال کیا تھا۔

ہ- اگر آپ اپنی بامعاوضہ سبسکرپشن کو منسوخ کرتے ہیں تو ، آپ کو اپنی موجودہ بلنگ مدت کے اختتام تک اس کی تمام خصوصیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ ایک بار جب آپ کی موجودہ بلنگ کی مدت ختم ہو جاتی ہے، ہم آپکی بامعاوضہ سبسکرپشن کا حصہ بننے والی کسی بھی خصوصیات تک رسائی اور استعمال کو ختم کر دیں گے (بشمول اس طرح کی کسی بھی خصوصیات کے سلسلے میں آپ کو دستیاب کردہ کوئی بھی مواد یا معلومات)۔ اگر آپ یورپی یونین، ناروے یا برطانیہ میں رہاہش پذیر ہیں اور آپ سیکشن 14 کے تحت اجازت شدہ 14 دن کی تبریدی مدت کے دوران بامعاوضہ سبسکرپشن منسوخ کرتے ہیں تو، آپ کی بامعاوضہ سبسکرپشن فوری طور پر ختم ہوجائے گی اور آپ کو ان میں سے کسی بھی خصوصیات اور فوائد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ 

و- اگر ہم بامعاوضہ سبسکرپشن کے لئے خریداری کی قیمت تبدیل کرتے ہیں تو، ہم آپ کو مناسب پیشگی اطلاع فراہم کریں گے۔ بامعاوضہ سبسکرپشن کی قیمت میں کسی بھی تبدیلی کا اطلاق اس تاریخ کے بعد اگلی سبسکرپشن کی بلنگ مدت کے آغاز سے ہوگا جس تاریخ پر ہم نے آپ کو مطلع کیا تھا۔ اگر آپ اس طرح کی کسی بھی قیمت کی تبدیلی سے متفق نہیں ہیں، تو قیمت میں تبدیلی سے پہلے آپ کو اپنی بامعاوضہ سبسکرپشن کو منسوخ کر دینا چاہیے۔

+Snapchat کی خصوصیات اور فوائد کی موجودہ فہرست ہمارے +Snapchat کے سپورٹ کے صفحہ پر دی گئی ہے، اگرچہ یہ ان شرائط کے سیکشن 10 کے مطابق تبدیلی کے ماتحت ہیں۔

ح- اگر آپ کسی دوسرے اکاؤنٹ ہولڈر کے ذریعہ خریدے گئے دوست اور فیملی پلان کے رکن کی حیثیت سے بامعاوضہ سبسکرپشن تک رسائی حاصل کرتے ہیں، تو اگر پرائمری اکاؤنٹ ہولڈر آپ کو وصول کنندہ کے طور پر ہٹاتا ہے، دوست اور فیملی پلان کی سبسکرپشن کو منسوخ کرتا ہے، یا ان کا اکاؤنٹ بصورت دیگر ختم ہو جاتا ہے تو بامعاوضہ سبسکرپشن تک آپ کی رسائی منسوخ کر دی جائے گی۔

خلاصہ یہ ہے کہ: بامعاوضہ سبسکرپشنز خصوصیات، فعالیت اور فوائد تک رسائی فراہم کرتی ہے جو وقت کے ساتھ تبدیل ہوسکتی ہیں۔ ادائیگیوں کی خود بخود تجدید ہوتی ہیں، ماسوائے یہ کہ آپ اس کی تنسیخ نہ کر دیں۔ بامعاوضہ سبسکرپشن خریدنے سے، آپ اپنی سبسکرپشن کی ابتدائی خریداری کے لئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے خود بخود بار بار ادائیگیوں کی اجازت دے رہے ہیں۔

4- Snapstreak کی بحالی اور دیگر ڈیجیٹل سروسز جو فوری طور پر انجام دی جاتی ہیں

الف- Snapstreak کی بحالی ایک ڈیجیٹل سروس ہے جو ایک Snapstreak کو بحال کرنے کے لیے خریدی جا سکتی ہے جس کی میعاد ختم ہو چکی ہوتی ہے۔ خریداری اور ادائیگی کی کاروائی کے فوری بعد ہر Snapstreak کی بحالی کی فراہمی اور کارکردگی مکمل ہوجاتی ہے اور لہذا اسے منسوخ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 

ب- Snap کے ذریعہ وقتاً فوقتاً دستیاب کی جانے والی کوئی بھی دوسری ڈیجیٹل سروسز جو خریداری اور ادائیگی کی کروائی کے فورا بعد مکمل طور پر انجام دی جاتی ہیں، ان کو بھی منسوخ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

5- ڈیجیٹل مواد

ہم ڈیجیٹل مواد کو سروسز کے ذریعے خریداری کے لیے دستیاب کر سکتے ہیں۔ آپ کی خریداری مکمل ہونے کے فوراً بعد ہم ڈیجیٹل مواد فراہم کرنا شروع کردیں گے اور اس لیے ان خریداریوں کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔

6- پروموشنز

الف - ہم یا ہمارے شراکت دار کبھی کبھار پروموشن کی بنیاد پر آپ کو بامعاوضہ خصوصیات تک رسائی کی پیش کش کرسکتے ہیں (مثال کے طور پر، بغیر کسی قیمت کے یا محدود مدت کے لئے رعایتی شرح پر) جیسا کہ Snap یا ہمارے شراکت داروں نے مخصوص کر رکھا ہے،اس شرط پر کہ آپ متعین اہلیت کے کچھ تقاضوں کو پورا کریں ("پروموشنل پیشکش")۔ ہم آپ کو بعض واقعات کے وقوع پذیر ہونے پر یا آپ کو کچھ اقدامات کرنے کے لئے کہہ کر آپ کو پروموشنل پیشکش بھی فراہم کرسکتے ہیں۔ آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ:

  • تشہیری پیشکش سے وابستہ کسی بھی دوسری قانونی جوابدہی یا شرائط کا تعین Snap یا ہمارے شراکت داروں کی طرف سے ہماری صوابدید پر کیا جائے گا اور تشہیری پیشکش کو چلاتے وقت یا ریڈیم کرتے وقت یا Snap یا ہمارے شراکت داروں کی طرف سے تشہیری پیشکش کو بیان کرنے والے دیگر مواصلات میں آپ کو مہیا کیا جاہے گا؛

  • تشہیری پیشکش کو مطلوبہ مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا اور اسے قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے۔ 

  • Snap کسی بھی وقت کسی بھی پروموشنل پیشکش کی دستیابی کو کسی شرط کے ساتھ مشروط کرنے یا منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

  • اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کو پروموشنل پیشکش کیسے وصول ہوتی ہیں، آپ کا استعمال ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے ساتھ تابع ہے۔

ب۔ جہاں آپ نے بامعاوضہ سبسکرپشن کے لئے پروموشنل پیشکش (جیسہ کہ کم قیمت یا مفت ٹرائل) کو فعال کیا ہے تو، آپ جو پروموشنل آفر ریڈیم کرتے ہیں، اس کی مدت ختم ہونے کے بعد، آپ کو خود بخود با معاوضہ سبسکرپشن کی طرف منتقل کر دیا جائے گا جسے آپ نے پروموشنل پیشکش کو ریڈیم کرنے کے موقع پر منتخب کیا تھا اور آپ کے نامزد کردہ ادائیگی کے طریقہ کار پر مکمل بامعاوضہ سبسکرپشن حاصل کرنے کے لئے قیمت وصول کی جائے گی، جب تک کہ آپ اسے Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے مطابق منسوخ نہیں کرتے۔  لہذا، آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ آپکو پروموشنل پیشکش ختم ہونے سے پہلے ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے مطابق بامعاوضہ سبسکرپشن کے لیے اپنی پروموشنل پیشکش کو منسوخ کرنا ہوگا؛ بصورت دیگر، آپ ہمیں یا اپنے خریداری فراہم کنندہ کو اپنے کریڈٹ کارڈ یا دیگر مقرر کردہ بلنگ کے طریقہ کار کو اگلے بلنگ کی مدت کے لیے مکمل قیمت وصول کرنے کی اجازت دیتے ہیں جب تک کہ آپ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے مطابق اپنی بامعاوضہ سبسکرپشن کو منسوخ نہیں کرتے۔

خلاصہ یہ ہے کہ: Snap آپ کو مفت میں یا رعایت کے ساتھ با معاوضہ خصوصیات تک رسائی دے سکتا ہے، لیکن یاد رکھیں کہ اگر آپ کی پروموشنل پیشکش بامعاوضہ سبسکرپشن کے لیے ہے، تو پیشکش ختم ہونے پر آپ سے خودکار طور پر سبسکرپشن کے لیے قیمت وصول کی جائے گی۔

7- ہماری منسوخی اور باز ادائیگی
کی پالیسی

الف- تمام فروخت حتمی ہیں اور ہم کسی بھی باز ادائیگی
یا کریڈٹ کی پیش کش نہیں کرتے ہیں، مگر جو کہ مطابقتی قانون کی ضرورت ہے یا جو کہ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط میں دی گئی ہیں۔ اگر آپ یورپی یونین، ناروے یا برطانیہ میں واقع ایک صارف ہیں، آپ کے پاس بامعاوضہ خصوصیت کی خریداری کو منسوخ کرنے اور ابتدائی 14 دن کی تبریدی مدت کے دوران جزوی یا مکمل باز ادائیگی
حاصل کرنے کا قانونی حق ہوسکتا ہے۔ براہ کرم یہ حق کس طرح اور کب اطلاق پذیر ہوتا ہے اور کچھ حد بندیوں یا مستثنیات کا کیسے اطلاق ہوتا ہے، اس کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے سیکشن 14 دیکھیں۔

ب۔ Snap بامعاوضہ خصوصیات تک آپ کی رسائی کو جزوی یا مکمل طور پر، کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے، ہماری صوابدید پر، آپ کو پیشگی اطلاع یا قانونی جوابدہی کے بغیر،اور بغیر کسی حد کے فوری طور پر معطل، بند یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جہاں: 

  • آپ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں، ہم آپ کے Snapchat اکاؤنٹ کو ختم یا معطل کرسکتے ہیں یا ہم یہ سمجھیں کہ آپ سروسز کے غیر قانونی یا دھوکہ دہی کے استعمال میں ملوث ہیں (کسی بھی تدارک / مداوا کے علاوہ جو ہمارے پاس قانون یا ایکویٹی میں ہو)؛

  • Snap کو قانون کی کسی بھی مجاز عدالت، ریگولیٹری اتھارٹی، یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی طرف سے ایسا کرنے کی ضرورت ہے یا آپ کو بامعاوضہ خصوصیات کی مسلسل فراہمی Snap کے لئے ممکنہ خطرہ یا قانونی طور پر افشا کرسکتی ہے؛

  • ایسا کرنا ہماری سروسز کے تحفظ، سالمیت اور / یا سلامتی کے لئے ضروری ہے: یا

  • آپ کو بامعاوضہ خصوصیات (مکمل یا جزوی طور پر) کی ہماری فراہمی اب قابل عمل نہیں ہے جیسا کہ Snap کے ذریعہ طے کیا گیا ہے۔

ج- قابل اطلاق قانون کی ضروریات کے علاوہ، ہمارے آپ کی ایک بامعاوضہ خصوصیت تک رسائی کو معطل کرنے یا منسوخ کرنے یا فوراً ختم کرنے کے صورت میں، آپ کے اکاؤنٹ سے وابستہ کسی بھی غیر استعمال شدہ بامعاوضہ خصوصیات یا بامعاوضہ سبسکرپشن کی کسی بھی جزوی بقیہ مدت کے لئے کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ 

د- آپ سیکشن 3 کے مطابق کسی بھی وقت بامعاوضہ سبسکرپشن کو منسوخ کرسکتے ہیں۔ 

ج۔ Snap قیمتوں میں کمی، رعایت یا دیگر پروموشنل پیشکشوں کی صورت میں قیمت کا تحفظ یا رقم کی واپسی فراہم نہیں کرتا ہے جس سے کسی بھی بامعاوضہ خصوصیت کی قیمت کم ہو جائے جسے آپ پہلے ہی خرید چکے ہیں۔

خلاصہ یہ ہے کہ: تمام فروخت حتمی ہیں اور ہم کوئی باز ادائیگی
یا کریڈٹ فراہم نہیں کرتے، مگر جو کہ مطابقتی قانون کی ضرورت ہے یا جو Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط میں دی گئی ہیں ( جو سیکشن 14 میں شامل ہیں)۔ ہمارے پاس آپ کی رسائی کو معطل یا ختم کرنے کے حقوق بھی ہیں جہاں آپ نے کچھ غلط کیا ہے یا اگر حالات نمایاں طور پر تبدیل ہوتے ہیں۔

8- ہماری طرف سے پیغامات

الف- ہم آپ کو خریدی گئی کسی بھی بامعاوضہ خصوصیات اور ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے بارے میں الیکٹرانک اطلاعات بھیج سکتے ہیں، بشمول نئی خصوصیات اور ہماری بامعاوضہ خصوصیات میں تبدیلیوں کے بارے میں بھی، آپ کے اکاؤنٹ کے لئے سائن اپ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے ای میل یا فون نمبر پر، ایپ میں موجود اطلاعات، Team Snapchat کی اطلاعات یا دیگر الیکٹرانک ذرائع کے ذریعہ سے اطلاعات بھیج سکتے ہیں۔
بامعاوضہ خصوصیت خرید کر، یا بامعاوضہ خصوصیت کا استعمال کرکے، آپ Snap اور ہمارے الحاقی اداروں سے ان Snap کی با معاوضہ خصوصیت کی شرائط میں بیان کردہ الیکٹرانک مواصلات حاصل کرنے کی رضامندی دیتے ہیں۔

ب۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ تمام معاہدے، نوٹس، انکشافات، اور دیگر مواصلات جو ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں الیکٹرانک طور پر کسی بھی قانونی تقاضے کو پورا کرتے ہیں کہ اس طرح کے مواصلات تحریری ہوں۔

خلاصہ یہ ہے کہ: اپنی بامعاوضہ خصوصیات اور ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے بارے میں پیغامات دیکھتے رہیں۔

9- خریداری اور استعمال پر پابندیاں

Snap کی سروس کی شرائط میں بیان کردہ پابندیوں کے علاوہ، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ: (ا) بامعاوضہ خصوصیات کسی دوسرے اکاؤنٹ یا سروسز کے صارف کو ناقابل منتقلی ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی خریداری کا اطلاق صرف اس اکاؤنٹ پر ہوگا جسے آپ استعمال کر رہے تھے جب آپ نے بامعاوضہ خصوصیت خریدی تھی؛ (ب) آپ دوسروں کو کسی بھی بامعاوضہ خصوصیات تک رسائی کے لیے اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے؛ (ج) آپ نے ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط اور Snap کی سروس کی شرائط کے تحت دی گئی اجازت کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے بامعاوضہ خصوصیات کو نہیں خریدا اور نہ ہی استعمال کریں گے۔ (د) آپ اِن پابندی عائد ممالک میں نہیں ہیں جہاں بامعاوضہ خصوصیات کی خریداری اور استعمال کی اجازت نہیں ہے؛ (ہ) آپ بامعاوضہ خصوصیات خریدنے کے لئے کوئی ادائیگی کارڈ یا ادائیگی کی کسی بھی دوسری قِسم کا استعمال نہیں کریں گے جب تک کہ آپ کو ایسا کرنے کے لئے کوئی اہم قانونی اجازت نہ ہو؛ (و) نہ تو آپ، اور نہ ہی، اگر آپ کاروبار ہیں، کوئی بھی وابستہ کمپنی، امریکی حکومت کی طرف سے رکھی گئی کسی بھی پارٹی کی محدود فہرستوں میں شامل ہیں - بشمول خصوصی طور پر نامزد شہریوں کی فہرست اور غیر ملکی پابندیوں سے بچنے والوں کی فہرست جو امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول ("OFAC") اور انکار شدہ فریقین کی فہرست کے زیر انتظام ہے، یا غیر مصدقہ فہرست اور ادارے کی فہرست جو امریکی محکمہ تجارت کے بیورو برائے صنعت و سلامتی کی طرف سے برقرار رکھی گئی ہے - یا ان ممالک میں کسی بھی سرکاری اتھارٹی کی طرف سے جہاں آپ کام کرتے ہیں؛ (ز) اگر آپ ایک کاروبار ہیں، تو آپ کسی بھی طرح کی پارٹی کی ملکیت یا قابو میں نہیں ہیں جن پر پابندی ہو؛ اور (د) آپ کسی بھی ایسے ملک کے قوانین کے تحت رہائشی، واقع یا منظم نہیں ہیں جس کے ساتھ تجارت OFAC یا دیگر قابل اطلاق پابندیوں کے ذریعہ ممنوع ہے۔ 

خلاصہ یہ ہے کہ: کچھ اصول ہیں جن پر ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی خریداری اور با معاوضہ خصوصیت کے استعمال کی شرط کے طور پر عمل کریں۔

10- بامعاوضہ خصوصیات اور قیمتوں میں تبدیلیاں

الف - کسی بھی وقت، Snap ایسی کسی بھی بامعاوضہ خصوصیات کے مواد، قیمت، تفصیلات، فوائد یا خصوصیات میں ترتیب، نظر ثانی یا تبدیلیاں کرسکتا ہے اور کسی بھی وقت، کسی بھی وجہ سے، بغیر کسی نوٹس، باز ادائیگی

یا قانونی جوابدہی
کے، Snap کسی بھی بامعاوضہ خصوصیات کی دستیابی، اور اس کی متعلقہ خصوصیات، مواد یا فوائد کو معطل یا بند کرسکتا ہے۔ بامعاوضہ خصوصیات کی کوئی بھی وضاحت ، تصریحات یا قیمت جو ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں وہ بھی تبدیل ہوسکتی ہے تاکہ بامعاوضہ خصوصیت میں کی گئی کسی بھی تجدید کاری کی عکاسی کی جاسکے لہذا براہ مہربانی ان وسائل کا اکثر جائزہ لیں۔ اگر آپ کسی بھی تصریحات، وضاحتوں یا قیمتوں میں کسی بھی نظر ثانی سے ناخوش ہیں تو، آپ کو بامعاوضہ خصوصیت کا استعمال بند کرنا ہوگا۔

ب- اگر ہم بامعاوضہ سبسکرپشن کی قیمت میں تبدیلی کرتے ہیں، تو ہم آپ کو مناسب پیشگی اطلاع دیں گے۔ بامعاوضہ سبسکرپشن کی قیمت میں کسی بھی تبدیلی کا اطلاق اس تاریخ کے بعد اگلی سبسکرپشن کی بلنگ مدت کے آغاز سے ہوگا جس تاریخ پر ہم نے آپ کو مطلع کیا تھا۔ اگر آپ قیمت میں اس طرح کی کسی تبدیلی سے اتفاق نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو سیکشن 3 میں بیان کردہ قیمت میں تبدیلی سے پہلے اپنی بامعاوضہ سبسکرپشن منسوخ کرنے کا حق ہے۔ کسی بھی دوسری بامعاوضہ خصوصیت پر لاگو ہونے والی قیمت کی تبدیلیاں کسی بھی ایسے آرڈر پر اثر انداز نہیں ہوں گی جو آپ اس بامعاوضہ خصوصیت کے لیے پہلے ہی دے چکے ہیں۔

ج۔ ہمیں ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے تاکہ ہماری بامعاوضہ خصوصیات یا ان کے فراہم کرنے کے طریقے میں کوئی تبدیلی کی عکاسی کی جاسکے، اس کے ساتھ ساتھ قانونی تقاضوں کی تعمیل کرنے کے لئے، یا دیگر قانونی یا حفاظتی وجوہات کی بنا پر بھی۔ اگر ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط میں یہ تبدیلیاں مادی ہیں تو ہم آپ کو معقول پیشگی اطلاع نامہ فراہم کریں گے (جب تک کہ جلد ہی تبدیلیوں کی ضرورت نہ ہو، مثال کے طور پر، قانونی تقاضوں میں تبدیلی کے نتیجے میں یا جہاں ہم نئی سروسز یا خصوصیات شروع کر رہے ہیں)۔ اگر آپ تبدیلیوں کے نفاذ کے بعد بامعاوضہ خصوصیات کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو، ہم اسے آپ کی قبولیت کے طور پر لیں گے۔ اگر کسی بھی وقت آپ ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط میں کسی بھی تبدیلی سے متفق نہیں ہیں، تو آپ کو خریدی گئی کسی بھی بامعاوضہ خصوصیات کا استعمال روکنا ہوگا۔ 

خلاصہ یہ ہے کہ: بامعاوضہ خصوصیات اور ان کے لئے جو قیمت ہم وصول کرتے ہیں وہ کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے تبدیل ہوسکتی ہیں، اگرچہ یہ آپ کی موجودہ سبسکرپشن کی مدت کی قیمت یا قیمت میں تبدیلی کے نفاذ سے پہلے دی گئی کسی بھی دوسری بامعاوضہ خصوصیت کے لئے آپ کے آرڈر کو متاثر نہیں کرے گا۔ ہم وقت کے ساتھ ساتھ ان شرائط کو بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، اور اگر آپ ان میں سے کسی بھی اپ ڈیٹ سے متفق نہیں ہیں، تو آپ کو فوری طور پر بامعاوضہ خصوصیات کا استعمال بند کرنا ہوگا۔ اگر کوئی مادی تبدیلیاں ہوں تو ہم آپ کو پہلے ہی بتا دیں گے۔

11- دستیابی اور غلطیاں

الف- اگرچہ ہم اپنی مصنوعات اور سروسز کو ہر ممکن حد تک درست طریقے سے بیان کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں ،تاہم ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے ہیں کہ ہماری بامعاوضہ خصوصیات کے لئے کوئی بھی تفصیل، تصریحات یا قیمتیں مکمل، درست، موجودہ یا غلطی سے پاک ہیں۔ اگر بامعاوضہ خصوصیت کے لئے قیمت یا تصریح یا وضاحت میں کوئی نقص ہے، اس کا واحد حل متعلقہ بامعاوضہ خصوصیت کے استعمال کو روکنا یا بامعاوضہ سبسکرپشن کو منسوخ کرنا ہے۔ اگر قیمت یا وضاحت کی غلطی ہے تو ہمیں اپنی صوابدید پر آپ کے آرڈر کو مسترد کرنے، یا منسوخ کرنے کا حق حاصل ہے۔ 

ب- سوائے اس کے کہ قابل اطلاق قانون کے مطابق ضروری ہو، SNAP اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ کوئی خاص بامعاوضہ خصوصیت، یا بامعاوضہ خصوصیت سے وابستہ کوئی بھی خصوصیت، مواد، فائدہ یا فعالیت، ہر وقت یا کسی بھی دیے گئے وقت پر دستیاب ہوگی، کہ یہ غلطی سے پاک ہوگی یا یہ کہ Snap کسی بامعاوضہ خصوصیت یا کسی بامعاوضہ خصوصیت سے وابستہ کسی بھی خصوصیت، مواد، فائدے یا فعالیت تک رسائی کی پیش کش کو کم سے کم وقت کے لئے جاری رکھے گا۔

خلاصہ یہ ہے کہ: ہم وعدہ نہیں کرتے کہ بامعاوضہ خصوصیات ہمیشہ دستیاب ہوں گی، اور ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ بامعاوضہ خصوصیات کو درست طریقے سے بیان کریں۔ اگر آپ اس بات سے ناخوش ہیں کہ انہیں کس طرح بیان کیا گیا ہے تو ، آپ بامعاوضہ خصوصیت کا استعمال روک سکتے ہیں۔

13- حتمی شرائط

الف- یہ Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط انگریزی میں لکھی گئی تھیں اور اگر ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کے شرائط کا کوئی ترجمہ انگریزی ورژن کے ساتھ تضاد رکھتا ہے، تو انگریزی ورژن کو متحکم قرار دیا جائے گا۔

ب- Snap کی ان بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے سیکشن 7-2 اور 14-12 کے تحت کسی بھی Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے ختم یا منسوخ ہونے کے بعد بھی یہ باقی رہیں گے۔

مختصراً یہ کہ: آپ کے ساتھ مذکورہ شرائط پر مبنی ہمارا معاہدہ انگریزی زبان میں ہے۔ کچھ حصے ہمارے معاہدے کی مدت کے اختتام کے بعد بھی لاگو ہوتے رہیں گے۔

13- ہم سے رابطہ کریں

Snap تبصرے، سوالات، خدشات یا تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہے۔ براہ مہربانی ہمارے Snapchat سپورٹ کے صفحے پر جا کر ہمیں اپنے تاثرات بھیجیں لیکن اگر آپ رضاکارانہ رائے یا تجاویز دیتے ہیں تو، صرف یہ جان لیں کہ ہم آپ کو معاوضہ دیئے بغیر آپ کے خیالات کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی بھی شکایت، رائے کے ساتھ ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں یا اگر آپ کے پاس Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط کے بارے میں کوئی سوالات ہیں:

  • اگر آپ ریاستہائے متحدہ میں رہتے ہیں، تو ہمیں ڈاک بھیجنے کا پتہ ہے: Snap Inc., 3000 31st St., Suite C, Santa Monica, CA 90405۔

  • اگر آپ ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں رہتے ہیں تو ، ہمیں ڈاک بھیجنے کا پتہ ہے: Snap Group Limited Singapore Branch, #16-03/04, 12 Marina Boulevard, Marina Bay Financial Centre Tower 3, 018982, Singapore۔ UEN: T20FC0031F۔ VAT آئی ڈی : M90373075A۔

  • اگر آپ امریکہ اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے سے باہر رہتے ہیں تو، ہمیں ڈاک بھیجنے کا پتہ ہے: Snap Group Limited، انگلینڈ میں رجسٹرڈ ایک کمپنی ہے اور کمپنی نمبر 09763672 کے ساتھ، 50
    Cowcross Street, Floor 2, London, EC1M 6AL, United Kingdom
    میں واقع ہے۔ مجاز نمائندہ: رونن حارس، ڈائریکٹر۔ VAT آئی ڈی: GB 237218316

مختصراً: آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہمیں اپنے صارفین کی بات سننے سے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ تاہم، اگر آپ رضاکارانہ طور پر اپنے تاثرات یا تجاویز دینا چاہیں، تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہم آپ کے آئیڈیاز کو آپ کو کوئی معاوضہ دیئے بغیر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

14۔ ملک کی مخصوص شرائط

اگر آپ با معاوضہ خصوصیت خریدتے وقت مندرجہ ذیل ملکوں میں رہتے ہیں تو آپ پر اس ملک کے لئے درج اضافی شرائط لاگو ہوتی ہیں۔

برطانیہ، یورپی یونین اور ناروے:

منسوخی کے حقوق

براہ کرم یاد رکھیں کہ جس طرح سے آپ منسوخ کرتے ہیں اور آپ کے منسوخی کے حقوق اس سیکشن میں بیان کردہ سے مختلف ہوسکتے ہیں اگر آپ نے فریقِ ثالث
کے خریداری فراہم کنندہ (مثال کے طور پر ایک ایپ اسٹور) کے ذریعے اپنی بامعاوضہ خصوصیت خریدی ہے۔ اس صورت میں، آپ کی کی گئی خریداری ان کی خریداری کرنے کی شرائط و ضوابط کے تابع ہوگی، لہذا براہ کرم اپنے خریداری فراہم کنندہ کی طرف سے فراہم کردہ منسوخی کی ہدایات کو احتیاط سے پڑھیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کس طرح اور کب منسوخ کرسکتے ہیں۔

اگر آپ صارف ہیں اور برطانیہ، یورپی یونین یا ناروے کے رہائشی ہیں تو، زیادہ تر بامعاوضہ خصوصیات کے لیے آپ کو اپنی خریداری کی تاریخ ("منسوخی کی میعاد") سے 14 دنوں کے اندر اپنا ارادہ بدلنے اور اپنی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ مہینے کے پہلے دن خریداری کرتے ہیں تو، منسوخی کی میعاد مہینے کے 15 ویں دن کے اختتام پر ختم ہوتی ہے۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ منسوخ کرنے کا یہ قانونی حق تمام با معاوضہ خصوصیات پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔ لاگو ہونے والی حدود اور مستثنیات کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں اس سیکشن میں مل سکتی ہیں۔

منسوخ کرنے کے اپنے حق کا استعمال کرنے کے لئے، آپ کو اپنے فیصلے کے بارے میں ہمیں ایک واضح اعلامیہ
کے ذریعہ مطلع کرنا ہو گا جیسے کے ای میل، ڈاک یا ہماری آن لائن سپورٹ کے صفحے کے ذریعے (ہمارے رابطے کی تفصیلات کے لئے سیکشن 14 دیکھیں)۔ آپ ذیل میں دستیاب منسوخی کے فارم کو استعمال کرسکتے ہیں، لیکن منسوخ کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ Snapchat میں فراہم کردہ منسوخی کی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ کو اپنا ارادہ تبدیل کرنے اور معاہدے کو منسوخ کرنے کا حق نہیں ہے اگر: (i) آپ نے ہمیں منسوخی کی میعاد کے دوران ڈیجیٹل مواد فراہم کرنا شروع کرنے کی رضامندی دی ہے، اور ہم اس مدت کے دوران ڈیجیٹل مواد فراہم کرنا شروع کر دیتے ہیں؛ یا (ii) آپ نے ہم سے درخواست کی کہ ہم منسوخی کی میعاد کے دوران ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی شروع کریں اور اس مدت کے دوران ڈیجیٹل سروسز پوری طرح مکمل ہوجائیں۔ 

منسوخ کرنے کا آپ کا قانونی حق مندرجہ ذیل بامعاوضہ خصوصیات پر لاگو ہوتا ہے:

  • بامعاوضہ سبسکرپشنز: +Snapchat اور دیگر بامعاوضہ سبسکرپشنز ڈیجیٹل سروسز ہیں۔ منسوخی کی میعاد کے دوران آپ بامعاوضہ سبسکرپشن منسوخ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ کو اس قیمت کا جزوی ریفنڈ ملے گا جو آپ نے سبسکرپشن کے لیے ادا کی ہے، جس کا تناسب اس بنیاد پر لگایا جائے گا کہ آپ نے متعلقہ سبسکرپشن کی میعاد کے دوران کتنے دنوں کے استعمال کا لطف اٹھایا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ماہانہ سبسکرپشن کو سات دنوں میں منسوخ کریں، تو ہم آپ کو سات دنوں کے استعمال کے مترادف کی رقم کاٹ کر، آپ کی دی ہوئی ماہانہ سبسکرپشن فیس واپس کریں گے۔ اگر آپ برطانیہ میں رہتے ہیں تو: (i) اگر آپ کے پاس سبسکرپشن کی ابتدائی مفت ٹرائل یا رعایتی مدت ہے تو، ایک نئی منسوخی کی میعاد اس وقت لاگو ہوگی جب سبسکرپشن مکمل قیمت والی بامعاوضہ سبسکرپشن میں تبدیل ہوجائے گی اور(ii) اگر آپ کے پاس سالانہ بامعاوضہ سبسکرپشن ہے تو ، نئی منسوخی کی میعاد کسی بھی خودکار سالانہ تجدید پر لاگو ہوگی۔ ہر صورت میں، نئی منسوخی کی میعاد اس دن سے شروع ہوگی جس دن مکمل قیمت والی سبسکرپشن یا تجدید شروع ہوگی اور 14 دن بعد ختم ہوگی (مثال کے طور پر اگر آغاز کی تاریخ 1 جنوری ہے، تو اختتام کی تاریخ 15 جنوری ہوگی)۔

  • Snapstreak کی بحالی اور اسی طرح کی ڈیجیٹل سروسز: Snapstreak کی بحالی ایک سروس ہے۔ اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سروس (آپ کے Snapstreak کی بحالی) خریداری کے فوراً بعد مکمل ہو جاتی ہے۔ اسی اصول کو دوسری ڈیجیٹل سروسز کے لئے بھی لاگو کیا جاتا ہے جو خریداری کے فوراً بعد مکمل ہو جاتی ہیں۔

  • ڈیجیٹل مواد: ڈیجیٹل مواد کی خریداریوں کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جب آپ ڈیجیٹل مواد خریدتے ہیں تو آپ ہمیں فوری طور پر ڈیجیٹل مواد فراہم کرنے کی رضامندی دے رہے ہیں۔

اگر آپ ریفنڈ کے حقدار ہیں، تو ہم آپ کی منسوخی کا نوٹس موصول ہونے کے 14 دنوں کے اندر ادائیگی کے اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو ریفنڈ ادا کر دیں گے جیسا کہ آپ نے ابتدائی لین دین کے لیے استعمال کیا تھا۔

منسوخی کا فارم

برائے Snap Group Limited،

پتہ: Snap Group Limited 50 Cowcross Street, Floor 2, London, EC1M 6AL, United Kingdom یا ہم سے رابطہ کریں: یہاں۔

میں/ہم [*] بذریعہ ہذا یہ اعلامیہ دیتا/دیتی ہوں/دیتے ہیں کہ میں/ہم [*]\درج ذیل سروس کی فراہمی کے لیے اپنا [*] درج ذیل اشیاء [*] کی فروخت کا معاہدہ [*] منسوخ کرتا/کرتی ہوں/کرتے ہیں،

[*] پر آرڈر کیا گیا /[*] کو موصول کیا،

صارف/صارفین کا نام،

صارف/صارفین کا پتہ،

صارف/صارفین کے دستخط (صرف اس صورت میں کہ جب یہ فارم دستاویزی شکل میں ہو)،

تاریخ

[*] حسبِ ضرورت ڈیلیٹ کریں

بیلجیم (مندرجہ بالا "برطانیہ، یورپی یونین اور ناروے" کے تحت بیان کردہ شراہط کے علاوہ):

جہاں Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط، آپ کو پیشگی اطلاع یا قانونی جوابدہی کے بغیر، Snap کے فوری طور پر بامعاوضہ خصوصیت تک اپنی رسائی کو معطل کرنے، بند یا ختم کرنے، کے حق کا حوالہ دیتی ہیں، یہ عدالت یا ٹریبونل کی پیشگی مداخلت کے بغیر آپ کے ساتھ ہمارے معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے مترادف ہوگا۔

فرانس (مندرجہ بالا "برطانیہ، یورپی یونین اور ناروے" کے تحت بیان کردہ شراہط کے علاوہ):

Code de la Consommation کے مطابق، آپ ہمارے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لیے صارفین کی ثالثی کے حقدار ہیں۔ آپ “Commerce électronique - Vente à distance” کے تحت http://www.economie.gv.fr/mediation-conso/saisir-mediateur پر درج فہرست میں کسی بھی ثالث کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان کے رابطے کی تفصیلات وہاں درج انفرادی ثالثی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔

جرمنی (مندرجہ بالا "برطانیہ، یورپی یونین اور ناروے" کے تحت بیان کردہ شراہط کے علاوہ):

Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط میں کچھ بھی ایسا نہیں ہوگا جو آپ کو لازمی جرمن قانون کے تحت فراہم کردہ قانونی حقوق اور جوابی اقدام پر اثر انداز ہو، خاص طور پر ڈیجیٹل مصنوعات اور ڈیجیٹل سروسز کے متعلق جرمن قانون کی دفعات سیکشن 327pp جرمن سول کوڈ (BGB) کے مطابق اور دفعہ 305pp کے مطابق عام شرائط و ضوابط کی شق پر۔ جرمن سول کوڈ (BGB) (ہر ایک وقتاً فوقتاً ترمیم یا تجدید کے لحاظ سے)۔

نیدرلینڈز (مندرجہ بالا "برطانیہ، یورپی یونین اور ناروے" کے تحت بیان کردہ شراہط کے علاوہ):

Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط میں کوئی بھی چیز ان قانونی حقوق اور جوابی اقدام کو متاثر نہیں کرے گی جو آپ کے پاس ہیں اور/یا لازمی ڈچ قانون کے تحت آپ کے لیے دستیاب ہیں، بشمول، بغیر کسی حد کے ، آرٹیکل 7:50aa – 50 ap DCC کے مطابق ڈیجیٹل مواد اور ڈیجیٹل سروسز سے متعلق دفعات اور آرٹیکلز 247-6:231 DCC کے مطابق عام شرائط و ضوابط شامل ہیں۔

برطانیہ (مندرجہ بالا "برطانیہ، یورپی یونین اور ناروے" کے تحت بیان کردہ شراہط کے علاوہ):

اس سیکشن یا ان Snap کی بامعاوضہ خصوصیات کی شرائط میں کوئی بھی چیز آپ کے قانونی حقوق کو کسی بھی بامعاوضہ خصوصیات کے سلسلے میں متاثر نہیں کرتی ہے جو معاہدے کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی یا برطانیہ کے صارف کے قانونی حقوق جیسے کہ صارفین کے قانونی حقوق ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، یہ معاملہ ہوگا، جہاں وہ معیب ہوں یا غلط طریقے سے بیان کیے گئے ہوں۔ ہمارے لئے قانونی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہم وہ بامعاوضہ خصوصیات فراہم کریں جو معاہدہ کے مطابق ہوں۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نے جو بھی بامعاوضہ خصوصیات خریدی ہیں ان میں کچھ غلطی ہے، تو براہ کرم سیکشن 13 میں رابطے کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔ اپنے صارفین کے حقوق کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے، براہ کرم www.adviceguide.org.uk پر سٹیزن ایڈوائس ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا 1133 223 0808 پر کال کریں۔