محدود ڈیٹا استعمال کرنے کی شرائط
{تاریخ نفاذ: 3 نومبر، 2021
براہ مہربانی یاد رکھیں: ہم نے مندرجہ بالا تاریخ کے مطابق ان شرائط کی تازہ کاری کی ہے۔ اگر آپ ان شرائط کے سابقہ ورژن سے اتفاق کرتے ہیں (یہاں موجود ہیں)، تازہ ترین شرائط 17 نومبر 2021 سے نافذ العمل ہوں گی۔
ڈیٹا کے استعمال کی یہ محدود شرائط آپ اور Snap کے درمیان قانونی طور پرایک معاہدہ تشکیل دیتی ہیں، اور یہ کاروباری خدمات کی شرائط میں شامل ہیں۔ ان محدود ڈیٹا کے استعمال کی شرائط میں استعمال ہونے والی کچھ اصطلاحات کاروباری خدمات کی شرائط میں بیان کی گئی ہیں۔
اگر Snap کنورژن کی شرائط کے تحت آپ کے موبائل ایپس یا ویب سائٹس سے متعلق ایونٹ ڈیٹا میں ایک محدود ڈیٹا کے استعمال کا سگنل شامل ہے جو Snap کے ہاں قابل قبول ہے (جیسا کہ یہاں بیان کیا گیا ہے)، تو Snap اس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ اس ایونٹ ڈیٹا کے اندر موجود کسی بھی قابل شناخت صارف یا ڈیوائس کے ڈیٹا کو اس صارف کے آلہ سے منسلک نہ کیا جائے جو Snap کی موبائل ایپس کے ذریعے اہدافی تشہیر یا اشتہاری پیمائش کے مقاصد کے لیے جمع کیا گیا ہو۔
اگر یہ محدود ڈیٹا استعمال کرنے کی شرائط کاروباری خدمات کی شرائط، کسی بھی دیگر اضافی شرائط اور پالیسیوں، یا پھر Snap کی سروس کی شرائط سے متصادم ہوں تو، تنازعہ کی حد تک انتظامی دستاویزات نزولی ترتیب میں ہوں گے: اس میں محدود ڈیٹا استعمال کرنے کی شرائط، دیگر اضافی شرائط اور پالیسیاں، کاروباری خدمات کی شرائط، اور Snap کی سروس کی شرائط شامل ہیں۔